لاہور پریس کلب میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور لاہور پریس کلب کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کرائم رپورٹرز کی بڑی تعداد کے علاوہ پریس کلب کی گورننگ باڈی اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے صحافیوں کے خلاف رویے اور صحافی دشمنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی تمام تقریبات اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور اگر انھوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو پھر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا نا صرف بائیکاٹ کیا جائے گا بلکہ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے ان کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا جائے گا اور یہ احتجاج اس وقت جاری رہے گا جب تک انھیں لاہور سے تبدیل نہیں کیا جاتا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے عدنان بھٹی کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ممبر شپ منسوخ کر دی گئی اور ان کے لاہور پریس کلب میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ یہاں یہ واضح کرتے ہیں کہ وہ پریس کلب کے ممبر نہیں ہیں۔ عدنان بھٹی نے ایک ایسی تحریر رکھی جس میں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے وہ صحافی نہیں بلکہ پولیس کے ترجمان ہیں ۔ اجلاس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشاد انصاری نے کہا کہ گورننگ باڈی مکمل طور پر کرائم رپورٹرز کے ساتھ تھی ، ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران صحافیوں کے خلاف نازیبا اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے متعدد مرتبہ صحافیوں کو سکین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، اگر لاہور کے کسی صحافی کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ڈی آئی جی آپریشنز اور لاہور پولیس پر عائد ہوگی۔ کرائم رپورٹرز ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ نے کہا کہ کرائم رپورٹرز ایسوی ایشن ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے اور ہم لاہور پریس کلب کو یقین دلاتے ہیں کہ کرائم رپورٹرز ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا مران اور لاہور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اجلاس میں پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، اراکین گورننگ باڈی نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں احمد فراز نعمان شیخ ، بابرخان، شیر از شار، وسیم صابر ، عطاء الله ، سرفراز خان، حماد اسلم اور ملک مشتاق کے علاوہ دیگر کرائم رپورٹرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں مجاہد شیخ علی چوہدری ، وسیم صابر ، حماد اسلم ، خرم پاشا، عمران شمس، ریاض ناک، خرم ملک، قیصر افتخار ، مدثر حسین ، خرم عباس ، جواد شاه ، عثمان میں چوہدری ، نادر چوہدری علی ساہی، احمد کھوکھر، میاں رؤف ، مرزا رمضان بیگ، فراز نظام ، حسن خالد، ریاض بھٹی، عمر یعقوب ، آصف چوہدری ، وسیم ریاض، سلمان قریشی ، فیاض ملک ، مرزا ندیم بیگ، احمد فراز احمد علی، بابرخان ، شیر از شار، شاہد رضوی ، ریاض اعوان ، نعمان شیخ ، چو ہدری اسلم ، سرفراز خان ، عامر رانا، شهروز ، شاہ زیب بھٹی اور سبطین علی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
