خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا، انفلوئنسرز، وی لاگرز اور سوشل میڈیا کو بھی میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کیا گیا، جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ایوان میں ’خیبر پختونخوا پریس، نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اور بکس رجسٹریشن ترمیمی بل‘ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔ترمیمی بل کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے اشتہارات بنانے والی ایجنسیز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔پیمرا سے لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز کیبل سروس چلانے کے اہل ہوں گے۔
Facebook Comments
