لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کری۔ڈکی بھائی مزید دو دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں رہیں گے۔ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی۔انہیں 17 اگست کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے، اس وقت سے وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ان کا چار روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد یکم ستمبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے مزید دو دن تک انہیں ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ان کے خلاف مقدمہ 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں سیکشن 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، سیکشن 14 (الیکٹرانک فراڈ)، سیکشن 25 (اسپیم) اور سیکشن 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے۔عدالت کی جانب سے بار بار این سی سی آئی اے کو ریمانڈ پر دیے جانے کے حوالے سے ڈکی بھائی نے لاہور کی سیشن کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع۔۔۔
Facebook Comments
