پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) کا مال روڈ پر ڈاکٹروں کے دھرنے پر اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی سر انجام دینے والے صحافیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور اسے صحافت پر کھلم کھلا حملہ قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پی یو جے کے صدر منصور ملک سینئر نائب صدر ظہیر شیخ نائب صدر ممتاز سلیم لنگا، جنرل سیکرٹری عامر ملک سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید آفاق علی زیدی جوائنٹ سیکرٹری علی جعفری خزانچی وقاص خلیل اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ سینئر صحافی اور چیئرمین لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) سید سجاد کاظمی پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے کلب چوک پر دھرنا کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کرنے اور موبائل توڑنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کے ذمہ دار اہلکاروں سے کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ وہ آئندہ ایسے اقدام سے باز رہیں۔

ڈاکٹروں کے دھرنے میں صحافیوں پر تشدد۔۔۔
Facebook Comments