ڈان ٹی وی کے اینکر کو مذہبی جماعت کی دھمکیاں۔۔

ڈان کے رپورٹر کی پھوپھی کی تشددزدہ نعش برآمد۔۔

کراچی کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش  برآمد ہوئی  ہے  جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔تفصیل کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔  جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش 2  روز پرانی لگتی ہے خاتون کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل گیا ہے، خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا ۔مقتولہ کی شناخت60سالہ صٖفیہ ولدشفیع محمدکےنام سےکی گئی۔۔مقتولہ لیاری کےعلاقےچاکیواڑہ کی رہائشی اورپیر کو گھر سے نکلی تھی۔۔مقتولہ ڈان نیوز چینل سے وابستہ معروف صحافی شفیع بلوچ کی پھوپھی ہے۔مقتولہ کےورثانےقتل کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں