ڈان نیوز، ڈی ایس این جی، فیول الاؤنس بند۔۔

ڈان نیوز چینل نے ملک بھر میں اپنے ڈی ایس این جی بندکرنے کا اعلان کردیا ہے اور ساتھ ہی اٹھارہ انجیئنرز کو بھی گزشتہ روز فارغ کردیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈان نیوز ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے، تیرہ ماہ سے اس کے سرکاری اشتہارات بند ہیں، ڈان گروپ کےنیوز چینل، اخبار اور ریڈیو کو کسی قسم کا اشتہار نہیں دیا جارہا، جس کی وجہ سے ڈان نیوکی انتظامیہ نے اخراجات پر قابو پانے کے لئے ڈی ایس این جی بند کرکے اس کے اسٹاف کو فارغ کردیا ہے۔۔ پپو نے مزید بتایا ہے کہ چینل انتظامیہ نے فیول الاؤنس بھی بند کردیا ہے اور چینل انتظامیہ نے اپنے ان ملازمین کو جنہیں فیول الاؤنس دیا جاتا ہے انہیں جمعرات کے روز آگاہ کیا ہے کہ اب یہ الاؤنس انہیں نہیں ملے گا۔۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایچ آر نے غیر اعلانیہ ملازمین کو آگاہ کرنا شروع کردیا ہے کہ اپنی نوکری کا بندوبست کرلو کیونکہ عنقریب ڈان میں چھانٹیاں ہونے والی ہیں۔ جب ان سے ملازمین نے پوچھا کب سے چھانٹیاں شروع ہوں گی تو جواب دیا گیا کہ کسی بھی وقت کسی پر بھی تلوار گرسکتی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں