پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کی جانب سے ڈان نیوز پیپر ، ڈان نیوز اور جی این این نیوز کے اشتہارات کی بندش کے خلاف صحافیوں کو گیلری سے واک آئوٹ کیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان کی جانب سے ن لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع کو صحافیوں کے مسائل سننے کیلئے بھیجاگیا۔صحافیوں سے ملاقات میں پریس گیلری کمیٹی نے واضح کیا کہ ڈان نیوز کے گذشتہ تین سال اور جی این این کے گذشتہ پانچ ماہ سے اشتہارات کی بندش جاری ہے،اشتہارات کی بندش کے باعث دونوں اداروں نے مالی مشکلات ہونے کے باعث اپنے آپریشن بند کردئیے ہیں، آپریشنز بند ہونے کے باعث ملازمین بے روزگار ہو رہے ہیں، احتجاج میں صدر پریس گیلری خواجہ نصیر ، سیکرٹری عباس نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی، اسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود ، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی پریس گیلری عدنان شیخ ، مقصود اعوان ، حسن علی، حمزہ خورشید، صلاح الدین بٹ، حبیب چوہان، عائشہ صغیر ، ندیم چوہدری ، محبوب عالم، شاہد چوہدری، حافظ نعیم ، شفیق شریف ، فصیح اللہ ، رائو دلشاد، محسن بلال سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، صحافیوں کے مسائل کے حل کےلیے پینل آف چئیرپرسن سمیع اللہ خان نے تین وزراء پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دیدیا، خصوصی کمیٹی میں وزیر پارلیمانی و خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر قانون رانا محمد اقبال اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری شامل ہیں۔۔پینل آف چئیرپرسن سمیع اللہ خان نے خصوصی کمیٹی کو ڈان نیوز اور جی این این نیوز کے اشتہارات اور دیگر مسائل پر مفصل رپورٹ اگلے ہفتہ پیش کرنے کی رولنگ دی۔
