چینل فائیو کے بیوروچیف کے خلاف مقدمہ درج۔۔

چینل فائیو کے کراچی کے بیوروچیف کامران زہری کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔کامران زہری پر پر الزام ہے کہ انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اسلحہ کے زور پر ڈرایا دھمکایا اور شہری ادارے کے ملازم سے مار پیٹ کی جبکہ چینل 5 کے بیورو چیف نے  اپنا موقف دیتے ہوے کہاہے کہ گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ چینل 5 کی تاریں کاٹ رہے تھے جنہیں ایسا کرنے سے روکا گیا تو اس پر وہ لوگ مغلظات بکتے ہوے اور دھمکیاں دیتے ہوے واپس چلے گئے جبکہ انہوں نے جاتے ہوئے یہ بھی کہاکہ وہ میئر کراچی کی ہدایت پر آئے تھے اور ان کو بتانے جارہے ہیں یہ معمولی سی بات تھی انہوں نے ایک اور سوال پر کہاکہ میئر مرتضی وہاب بارش میں شہریوں کے رل جانے پر چینل 5 کی رپورٹنگ اور تنقید پر ناراض تھے جس کا انہوں نے بدلہ لیاہے میئر کے عملے نے ہی ہمیں ایک روز پہلے بتایا تھا کہ انہوں نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ آئندہ چینل 5 کے کسی نمائندے کو کے ایم سی کے کسی بھی پروگرام میں نہ بلایا جائے۔کامران زہری کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فون پر تھانے طلب کیاگیا اور دھمکی دی گئی  کہ اوپر سے حکم ملا ہے ہرصورت گرفتارکیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں