چینل فائیو کا انوکھا کارنامہ،14 برطرف رپورٹرزسے اظہارلاتعلقی۔۔

دنیائے صحافت میں ایک نیوز چینل کا انوکھا کارنامہ۔۔ نوکری سے برطرف رپورٹرز سے اظہارلاتعلقی کا خط اداروں کو ارسال کردیا۔۔  نیوز چینل فائیو نے خاتون صحافی سمیت 14 رپورٹرز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔۔ لاتعلقی کے حوالے سے تمام اداروں کو خط بھی ارسال کر دئیے گئے۔۔ متاثرہ صحافیوں میں انوشہ جعفری، کامران مہناس،رضوان شاہ، شہزاد چوہدری،علی رضا، راشد انور، احمد امین، جاوید کے کے، جبار ملک، زوہیب، اظہر اقبال، اعجاز کھوسہ، قیصر حبیب اور حضور بخش شامل ہیں۔۔۔ چینل کے ایک ورکر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  عمران  جونیئر ڈاٹ کام  کو بتایا ہے کہ مذکورہ بالا ورکرز نہ صرف نوکری سے برطرف کیا گیا ہے بلکہ ان کے واجبات کی ادائیگی صاف انکار کردیا گیا ہے۔۔ ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے کہ مذکورہ بالا ورکرز سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے  اس طرح کے خط لکھنا،میڈیا انڈسٹری کی ماضی کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں