teen saal baad pemra council of complaints punjab faal

چینلز پر منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلانے کاحکم۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پیمرا کو منشیات کے خلاف آگاہی مہم ٹی وی چینلز پر پرائم ٹائم میں نشر کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ رات ایک بجے نہیں بلکہ پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلائی جائے۔ گزشتہ روز جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ وہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر منشیات کے خاتمے کیلئے جامع میکنزم تیار کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں