پیمرا نے کرائم سینز اور سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کرنے پر پابندی لگادی ہے اور اس سلسلے میں تمام نیوز چینلز کو نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ملزمان کے زیرحراست انٹرویوز بھی نشر کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔۔پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سندھ پولیس کی جانب سے درخواست پر لگائی گئی ہے۔سندھ پولیس کی درخواست پر پیمرا نے ہدایت نامہ جاری کیا۔۔ٹی وی چینلز کو کرائم سین فوٹیج اور برآمدہ سامان نشر کرنے سے روک دیا گیا۔۔۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پروگرام منیجرز، نیوز ایڈیٹرز اور گرافک ڈیزائنرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔۔
Facebook Comments
