kia social media idaro judges ko galiyan dene keliye hai

چیف جسٹس پاکستان کی میڈیا کو وارننگ۔۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق میڈیا کو خبردار کردیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میڈیا نے انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کیے تو وہ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے، کسی اینکر یا رپورٹر کو عوام کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں، کسی چینل نے پٹی چلائی کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں ہوں گے تو ایکشن ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان  نے کہا کہ میڈیا کی آزادی آئین میں دی گئی ہے، ہم میڈیا کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے، الیکشن سے متعلق ابہام پر میڈیا ہاؤس کی شکایت الیکشن کمیشن پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو کرے گا، کسی میڈیا والے کو انتخابات پر شبہات ہیں تو عوام میں نہیں بولے گا ہاں مگر اپنی بیوی کو بتا سکتا ہے، امید ہے کسی مخالف کو گالیاں دیے بغیر پر امن انتخابات ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں