کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے وفد نے صدر نصراللہ چودھری اور ریحان خان چشتی کی قیادت میں نیوز ون کے دفتر میں ادارے کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کارکنوں میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی سے آگاہ کیا، اس موقع پر کارکنوں کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، نیوز ون کے سی او او نے وفد سے ملاقات میں ادارے کےمالی بوجھ اور سرکاری اشتہارات کی ادائیگیوں میں تاخیر کے بارے میں بتایا، تاہم انہوں نے کارکنوں کو آئندہ چند روز میں تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی،کے یو جے کے سیکرٹری ریحان چشتی نے نیوز ون کے اشتہارات کی مد میں سرکاری ادائیگیوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے متعلقہ محکموں سے بات کرنے کی پیشکش بھی کی ۔ کے یو جے کے وفد میں نائب صدر فاروق سمیع اور خازن زین علی بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر نیوز ون کے بیوروچیف اور سینئر صحافی امتیاز فاران بھی موجود تھے۔۔
