پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر میاں شاہد ندیم ، جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز ، اسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے شاہد چوہدری اور ایگزیکٹو کونسل کے سینئر ارکان نے “365 نیوز” کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر نیوز اویس حمید بٹ اور کنٹرولر نیوز زاہد گوگی سے ملاقات کی ۔ زاہد گوگی اور اویس حمید نے پی یو جے وفد کو بتایا کہ “365 نیوز” نے تمام ارکان کی تنخواہوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ادارہ اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہے ہمارے ادارے 365 نیوز میں کارکنوں کے بنیادی حقوق کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ جس پر پی یوجے کی قیادت نے 365 نیوز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس اپنے صحافی بھائیوں کی حقوق کی جنگ جاری رکھے گی، 365 نیوز کی جانب سے تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت خوش آئند ہے۔ اس موقع پر پی یو جے قیادت کی جانب سے سینئر صحافی زاہد گوگی اور اولیس حمید کا بھی شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ دونوں سینئر صحافیوں نے ورکرز دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔ بعد ازاں اس سلسلے میں پی یو جے سیکرٹریٹ دیال سنگھ مینشن میں خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں قلم مزدور قیادت نے طے کیا کہ جس ادارے میں بھی کارکنوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے جارہے ان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
