puj ka yakum february ko raily nikalne ka aelan

پی یوجے کا یکم فروری کو ریلی نکالنے کا اعلان۔۔

 پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے اپنی مرکزی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر فیصلہ کیا ہے کہ ظالمانہ پیکا ایکٹ کے خلاف آزادی اظہار رائے کی جنگ ہر سطح پر بھر پور انداز میں لڑی جائے گی ۔ سیاسی ، سماجی اور صحافتی تحریکوں کے مرکز لاہور سے اس تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور بروز ہفتہ یکم فروری سہ پہر 3 بجے ایک بھر پور احتجاجی ریلی پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلیٰ تک نکالی جائے گی جس کی قیادت پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کریں گے۔ ریلی میں صحافتی تنظیموں، وکلا رہنما، سیاسی جماعتوں و سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور کارکنوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ شریک ہوں گے۔ پی یوجے کے صدر میاں شاہد ندیم کا کہنا ہے کہ ہم منہاج برنا اور شارعثمانی کی فکری وراثت کو مرنے نہیں دیں گے۔ جس طرح انہوں نے آزادی صحافت کی جنگ لڑی اور آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اسی طرحسے پی یوجے کا ہر رکن آزادی اظہار رائے کی جنگ لڑے گا۔ جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی اس تحریک میں ہر محب وطن اور جمہوریت پسند شامل ہوگا ، ہم سیاسی ، سماجی اور سول سوسائٹی سے بھی ملتمس ہیں کہ وہ آئین پاکستان، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی بقا کیلئے شروع ہونے والی اس تحریک میں اہل صحافت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں