لاہور پریس کلب کے آئندہ انتخابات کے تناظر میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایگز یکٹو کونسل کا ایک اہم اور فیصلہ کن اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافی برادری کو در پیش سنگین مسائل، موجودہ حالات اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں آزادی اظہار رائے پر بڑھتی ہوئی قدغنوں، صحافیوں کے خلاف جھوٹے ہمن گھڑت اور انتظامی مقدمات کے اندراج پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایگز یکٹ کونسل نے اس امر پر دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ اہل قلم کے آئینی، پیشہ ورانہ اور معاشی حقوق کا دفاع ہر صورت اور ہر فورم پر پوری قوت سے کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران صحافی کالونی میں طویل عرصے سے ترقیاتی کاموں کے تعطل، ایف بلاک کے نام پر جاری غیر سنجیدہ سیاست اور فیز ٹو کی صورتحال کے مسلسل غیر واضح اور مشکوک رہنے کو بھی صحافی برادری کے ساتھ نا انصافی قرار دیا گیا۔ شرکانے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کو دانستہ طور پر سیاسی مفادات کی نذر کیا جاتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں صحافی رہا برادری شدید اضطراب کا شکار ہے۔ تمام تر حالات و واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعدا ایگزیکٹو کونسل نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ انتخابات میں اعظم چوہدری کی زیر قیادت گرینڈ الائنس پینل کی بھر پور حمایت کی جائے گی تا کہ صحافی برادری کے دیرینہ مسائل کا عملی اور پائیدار حل ممکن ہو سکے اور وہ وعدے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں جو برسوں سے ذاتی مفادات اور گروہی سیاست کی بھینٹ چڑھتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے پی جے کا اہم اجلاس کل دو پہر ایک بجے لاہور پریس کلب میں ہوگا جہاں گرینڈ الائنس پینل کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔
