پی یوجے کا  کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس  کے قیام پر اظہار اطمینان۔۔

 پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی حکومت کی طرف سے صحافیوں کے تحفظ کے لئے ” کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز” کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیشن کے قیام سے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات ممکن ہوسکیں گے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کا قیام کر کے اور اس کے لئے 12 رکنی ممبران کا نوٹیفیکشن کرکے صحافیوں کے تحفظ اور انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے والے عناصر اور جرائم پیشہ عناصر سے بچاؤ کا اقدام کیا گیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے 12 رکنی کمیشن کے ارکان خصوصا صدر پی ایف یوجے افضل بٹ ، نیشنل پریس کلب کی سیکرٹری نیئر علی ، نواز رضا ،حسن عباس ،  پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نوید اکبر چودھری ،پنجاب یونین آف جرنلسٹس  کی رہنما تمثیلہ چشتی ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان ۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کی رہنما نادیہ صبوحی ، بلوچستان یونین جرنلسٹس کے صدر خلیل خان اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سیکرٹری  غلام نبی یوسفزئی جبکہ کمیشن کے لئے حکومتی سطح پر وفاقی وزرات اطلاعات اور وفاقی وزارت انسانی حقوق سے نامزد ہونے والے ارکان کو مبارک باد دی اور کہا ہے کہ امید ہے یہ کمیشن صحافیوں کے تحفظ کے لئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائے گا ۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کمیشن  کے تمام ممبران اور خصوصاً پی یوجے سے نامزد ممبر تمثیلہ چشتی کو مبارک باد دی اور کہا کہ اب بہت جلد یہ کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں اپنے دفاتر قائم کرئے گا  تاکہ صحافیوں میں احساس تحفظ پیدا ہو سکے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں