پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی سینئر صحافی لینڈ لیڈر شار عثمانی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان کی 31 ویں برسی کی تقریب پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں منائی گئی۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری،سینئر صحافی، کالم نگار و اینکر پرسن سہیل وڑائچ ، امتیاز عالم پی یو جے کے نائب صدر ندیم زعیم ، جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجه نصیر سمیت معروف صحافی وایڈیٹر اشرف سہیل ، سجاد انور، ڈان ورکرز یونین کے رہنما اصغر خان سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے شرکاء نے شارعثمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کا کام ملک میں سوالات اٹھانا اور عوام کے حق حاکمیت کو تسلیم کرانا اور مسائل کی درست نشاندہی کرتا ہے۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ آج بھی اپنے لکھے گئے کے کالم کے ایک ایک لفظ پر ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ جن لوگوں نے میری تردید کی انہوں نے ان باتوں کی تردید کی جو میں نے کالم میں لکھی ہی نہیں ہیں۔ وہ آرمی چیف سے اپنی ملاقات کی بات پر بھی قائم ہیں باقی جنہیں لگتا ہے کہ میں نے معافی مانگی ہے تو میں گلی کا روڑا کوڑا ہوں اور میں تو آج بھی فضہ علی سے معافی مانگتا ہوں ، انہوں نے نثار عثمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ جس دور میں شمار عثمانی اور ان کے ساتھیوں نے جمہوریت کے تحفظ اور آزادی صحافت و آزادی اظہار کی جنگ لڑی۔ وہ سوالات کی اہمیت سے آگاہ تھے۔ اس دور کا ڈکٹیٹر بھی ایسا ہوتا جو اپنی بات ہے قائم رہتا تھا مگر اب تو ایسے لوگ ہیں جو وہ کہتے ہیں اس کو مانتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے صحافی کو سوالات اٹھانے اور مسائل کی نشاندہی کا وہی جذ بہ پیدا کرنا ہوگا جو ثار عثمانی میں تھا۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے کی آج ہمیں پر کا سمیت جن کالے قوانین اور پابندیوں کا سامنا ہے اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ صحافی حقیقی صحافت سے دور ہیں اور ایجنڈا مینڈ صحافت کرتے ہیں۔ پی ایف یو جے اب صحافیوں میں تحریکی جذبہ پیدا کرنے کے لئے اپنے سینئر نثار عثمانی اور منہاج بر تا سمیت دیگر کی تقریبات کا انعقاد کرئے گی۔ سینئر صحافی امتیاز عالم نے کہا کہ موجودہ دور کے صحافیوں کو صحافت میں آنے والی تبدیلیوں کے مطابق اسی جرات و بہادری سے کام کرتا ہوگا ۔ تقریب سے سینئر صحافی اشرف سہیل سجاد انور، علامہ صدیق اظہر، حامد نواز، پرویز الطاف نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سعید اختر، رفیق خان، جاوید فاروقی، خواجہ آفتاب حسن ، امریز خان، امجد عثمانی ، نعیم الحسن ، خالد چودھری ، ندیم شیخ ، صلاح الدین بٹ ، اقبال بخآری ، منصور بخاری ، جمال احمد ، شہزاد فراموش ، شہزاد ملک ،امجد سلیم منہاس ، رانا ذوالفقار ،غضنفر اعوان ،ناصر محمود بھٹی ،زاہد شفیق طیب، ایوب دربدر، اعجاز مفتی ، میڈیا ورکرز گنائزیشن کے صدر عدنان شوکت ، اعتزاز ابراھیم ، فرزانہ چودھری ، سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ تقریب میں معروف شاعر بابا نجمی نے نثار عثمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنا کلام بھی سنایا۔
پی یوجے کا نثار عثمانی کی یاد میں تقریب کا انعقاد۔۔
Facebook Comments
