وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، پی ٹی وی اسپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ندیم عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی وی کی مالی و انتظامی صورتحال، انسانی وسائل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کے واجبات ادا کیے جاچکے ہیں،اس وقت ادارے پر کسی قسم کی کوئی واجب الادا رقم نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینکرز کی بھرتیوں کے حوالے سے دوٹوک موقف ہے، موجودہ دور میں جن اینکرز کو رکھا گیا وہ مکمل طور پر میرٹ پر تعینات کیے گئے، اینکرز کی بھرتی میں کسی قسم کی سفارش نہیں تھی اس بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اس وقت اسکرین پر موجود تمام اینکرز کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، اگر کسی اینکر کو لایا گیا ہے تو اس کے لیے مسابقتی تنخواہ دی جاتی ہے، اینکرز کے معاملات میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے، عالیہ رشید کو پی ٹی وی سپورٹس کا سربراہ کو لایا گیا ہے جن کا اسپورٹس جرنلزم میں ایک معتبر نام ہے، پی ٹی وی اسپورٹس پر اشتہارات بھی حاصل ہو رہے ہیں، اسپورٹس چینل کامیابی سے چل رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی ٹی وی میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس تعینات کیا گیا ہے، پہلی مرتبہ تمام ملازمین کا ریکارڈ آٹومیشن کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے، تمام ملازمین کی تفصیلات فوری دستیاب ہو جاتی ہیں، ماضی میں اس نوعیت کا کوئی مربوط ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
پی ٹی وی پر کوئی اینکر سفارش پر بھرتی نہیں، عطا تارڑ۔۔
Facebook Comments
