پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پی ٹی وی میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر کے معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ایسے میں بجلی کے بلوں پر عائد پی ٹی وی فیس کے 35 روپے بند کرنے کا اقدام سے ملازمین کو سیلری کا بحران شدید ترین ہو جائے گا۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی ، ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے ۔یہاں کے نیوز سیکشن سے وابستہ صحافی خبر کے معتبر ذرائع سمجھے جاتے ہیں مگر کچھ عرصہ سے پی ٹی وی نیوز کے سیکشن کے ملازمین کو سیلری کے بحران کا سامنا ہے انہیں کئی کئی ماہ کی تاخیر سے تنخواہیں مل رہی ہیں مگر اب حکومت نے پی ٹی وی کی 35 روپے لائسنس فیس بجلی کے بلوں میں نہ لینے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے پی ٹی وی کے ملازمین کا بحران شدید ترین ہو جائے گا۔ پی یو جے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر پی ٹی وی کے لئے بیل آئوٹ پیکج کا اعلان کرئے اور یہاں پیدا شدہ سیلری بحران ختم ہوسکے۔ انہوں نے اس معاملہ پر وفاقی وزیر اطلاعات فوری طور پر عملی اقدامات کریں۔
