وفاقی کابینہ کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات کا بڑا اقدام سامنے آ یا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ذیلی ادارے سرکاری ٹی وی کی 1232آسامیاں ختم کردی ہیں۔۔پی ٹی وی کی گریڈچار سے بیس تک کی کل منظور شدہ آ سا میاں4636ہیں۔ ان میں سے 1789آ سا میاں خالی ہیں۔خالی آ سامیوںکا 60فی صدیعنی1232آسامیوں کوکابینہ کے فیصلہ کے مطابق ختم کردیاگیا ۔اس کے علاوہ 729آسامیوں کو متروک ڈیکلیئر کردیاگیا ۔اس طرح مجموعی طور پر1961آ سامیاں ختم کی گئی ہیں۔
Facebook Comments