پی ٹی آئی کے جلسے،جلوس میں صحافیوں پر تشدد ہوتا ہے، کے یوجے۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے باغ جناح اور دوسرے علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے کوریج میں مصروف صحافیوں پر حملوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ایک بیان میں کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے کارکنوں کو کوریج کرنے والے میڈیا پرسن پر تشدد کا فوری نوٹس لے انھوں نے کہا کہ باغ جناح  مزار قائد کے بالکل سامنے پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے آج ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر دھاوا بول دیا، رپورٹر صولت جعفری خاتون رپورٹرحمنہ نثار  کیمرا مین  عدنان شیخ  ڈرائیور رضوان ۔ انجینئر جبران ہاشمی زخمی ہیں جبکہ  ڈی ایس این جی کے شیشے توڑ دیئے جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ آج ٹی وی کی ٹیم اپنے فرائض منصبی کے دوران باغ جناح گراونڈ میں ہونے والے جلسہ کی کوریج کے لیے موجود تھی ، مشتعل کارکنوں نے ڈی ایس این جی کے شیشے توڑ دیئے، شدید پتھراو سے رپورٹرز اور کیمرامین زخمی ہوگئے اس طرح کے گھناونے اقدامات کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی انھوں نے مزید کہا کہ جب بھی پی ٹی آئی کے جلسے جلوس ھوتے ہیں صحافیوں پر تشدد کیا جاتا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس اپنے ساتھیوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں