press club mein eid beautician camp

پی سی بی نے  8 اسپورٹس جرنلٹس پر پابندی  لگادی۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز ، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گذشتہ چند ماہ میں ملک بھر کے 8 سینئر پروفیشنل سپورٹس رپورٹرز پر عائد کی گئی پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ پابندی کا شکار ر پورٹرز میں لاہور سے دو سینئر سپورٹس رپورٹر زشنا اللہ خان اور عبد القادر خواجہ شامل ہیں جبکہ چند روز قبل عاشر بٹ پر بھی ایسی ہی پابندی لگائی گئی تھی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ پی سی بی کے میڈیا ایڈوائزر عامر میر کے ایما پر محسن نقوی یہ اقدامات کر رہے ہیں جو آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر بڑا قد غن سمجھتے ہیں اور یہ بالکل نا مناسب عمل ہے کہ جو صحافی اپنی خبر میں پی سی بی بارے حقائق بیان کرے اس پر پابندی عائد کر دی جائے ، ہم امید کرتے ہیں کہ پی سی بی انتظامیہ اپنا یہ فیصلہ واپس لے گی اور میڈیا کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر قدغن نہیں لگائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب اپنے صحافی ساتھیوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گا اور پی سی بی کے آمرانہ اور غیر صحافیانہ اقدامات کو سب کے سامنے لائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں