پی ایم سی کے مرکزی کوآردینیٹر کی تقرری۔۔۔

ممتاز صحافی تنزیل الرحمن بٹ کو پاکستان میڈیا کونسل کا مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کی مرکزی قیادت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انہیں ملک بھر میں تنظیمی امور کو مربوط بنانے، صوبائی و ضلعی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور صحافتی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔تنزیل الرحمن بٹ گزشتہ کئی برسوں سے صحافت کے شعبے میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے بلکہ صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے لیے بھی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کی تنظیمی صلاحیت، فعال کردار اور جرات مندانہ صحافت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری دی گئی۔ذرائع کے مطابق ان کی تقرری کا مقصد تنظیم کو مزید فعال، مربوط اور مؤثر بنانا ہے تاکہ میڈیا سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔تنظیم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ تنزیل الرحمن بٹ کی قیادت میں کونسل مزید فعال کردار ادا کرے گی اور ملک بھر کے صحافیوں کے لیے مضبوط آواز بنے گی۔صحافتی برادری نے اس تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں تنظیم نئے عزم اور وژن کے ساتھ آگے بڑھے گی اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں