پی ایف یو جے کے لالہ اسد اور خورشید عباسی کے اعزاز میں تقریب، ۔۔

پی ایف یو جے کے 2 مرکزی رہنمائوں لالہ اسد پٹھان اور خورشید عباسی کے اعزاز میں بدھ یکم اکتوبر 2025 کو شب 9 بجے کراچی پریس کلب میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا جارہاہے جس کی صدارت چینل 5 گروپ اور کیبل ایسوسی ایشن کے چیرمین خالد آرائیں کریں گے جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی کابینہ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ یکم اکتوبر چینل 5 گروپ کے چیرمین خالد آرائیں اور معروف صحافی رہنما خورشید عباسی کی سالگرہ کا دن بھی ہے اس لیے ان کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوے تقریب میں دونوں کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے جائیں گے جبکہ پی ایف یو جے کے سیکریٹری خزانہ لالہ اسد پٹھان کو اندرون سندھ کے صحافیوں میں یکجہتی پیدا کرنے اور سندھی اردو صحافیوں کو قریب لانے میں ان کے مثالی کردار پر تقریب میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام ہے،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں