پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ ( پی ایف یوسی) کا اہم ترین جنرل کونسل اجلاس لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ نے کی۔۔اجلاس میں پینتیس سے زائد ارکان نے شرکت کی ۔ تنظیم کی تابناک روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام قلم کاروں سے آئندہ کے لائحہ عمل، الیکشن اور باڈی کے حوالے سے آراء لی گئیں۔اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایاگیا کہ تنظیم کے الیکشن دس جنوری دوہزار چھبیس کو منعقد ہونگے۔۔تمام ارکان بیس دسمبر تک ایک ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے۔ پچیس دسمبر کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔ یکم جنوری سے کاغذات نامزدگی جمع کئے جائیں گے۔ پانچ جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔مرکزی باڈی کیلئے چار نشست پر الیکشن ہوگا۔۔ جس کی فیس صدر کیلئے پانچ ہزار روپے،سینئر نائب صدر،جنرل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات کیلئے تین تین ہزار روپے۔۔صوبائی سطح پر دو نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔۔صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے الیکشن فیس دو، دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا گیا۔۔جس کے چیئرمین شہزاد چودھری اور ممبران میں احسان خان اور محمد نورالہدیٰ ہونگے۔اجلاس میں ممبر بورڈ آف گورنرز عبدالماجد ملک، شہزاد چوہدری، علی ذوہیب، راجہ وحید چوہان , نے شرکت کی۔ موجودہ باڈی کے ذمہ داران سیکرٹری جنرل فرید رزاقی، اظہر تھراج نائب صدر ،سیکریٹری اطلاعات محمد وقار اسلم، سیکریٹری کوآرڈینیشن نازیہ شاہد کے ساتھ ساتھ دیگر ممبران محمد احسان خان، طوبیٰ، مریم صدیقی، علی زرون، چین سے مجیب الرحمٰن، سعدیہ مرزا، جوائنٹ سیکرٹری مریم راشد، مہوش فضل اور دیگر نے بھی قیمتی آراء پیش کیں۔اجلاس کو بتایاگیا کہ موجودہ مرکزی باڈی کی مدت یکم جنوری دوہزار چھبیس کومکمل ہوگی جس کے بعد اسے تحلیل کردیاجائےگا۔
