پی ایف یوجے کی پلاٹینیم جوبلی تقریب کا انعقاد۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 75 سال مکمل ہونے پر لاہور پریس کلب میں پی ایف یو جے کی پلاٹینم جوبلی کا کیک کاٹا گیا اور آزادی صحافت کی راہ میں جانیں نچھاور کرنے والے ہیروز کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر صدر پی یوجے میاں شاہد ندیم نے کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس، پی ایف یو جے کے بینر تلے صحافی کارکنوں کے حقوق کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ ہم اپنے قائد صدر پی ایف یو جے رانا محم عظیم کی قیادت میں سچ اور حق کا سفر جاری رکھیں گے اور آزادی اظہار رائے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ تقریب میں اسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے شاہد چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات پی ایف یو جے احتشام الحق ، سابق صدر پی یو جے عثمان بن احمد ، جنرل سیکرٹری پی یو جے قاضی طارق عزیز ، نائب صدر لاہور پریس کلب صائمہ نو از،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب محبوب چوہدری ، سابق خزانچی لاہور پریس کلب زاہد شیروانی، خزانچی پی یو جے عدنان لودھی ، انفارمیشن سیکرٹری پی یو جے حامد خان ممبران ایگزیکٹو کونسل پی یو جے افضل چوہدری، رانا اشفاق ، چو ہدری قاسم جٹ ، وسیم چوہدری ، راشد وٹو ، شوکت علی سینئر صحافی رہنما گلزار مصطفائی ، احمد ندیم سلیمی، دین محمد درد، مرزا رضوان، ایوب چوہان نفیس قادری ، ، احمد عاطف پرویز ، ناصر غنی، نوید احمد شیخ ، مشتاق چوہدری، نیاز احمد بٹ، ندیم ساجد، زبیر چوہدری ، سید عمران حیدر سمسی منصور احمد ، شاہد جدون ، سید زمان شاہ محمد علی ، وحید شفیع ، طاہر و کی سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں