پی ایف یوجے کی ملتان میں 2 روزہ ایف ای سی  اختتام پذیر۔۔

ملتان میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا دو روزہ اجلاس ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا۔۔ صدر رانا محمد عظیم کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں سینیٹ میں صحافیوں کے لئے پروٹیکشن بل میں مثبت ترامیم منظور کرنے پر آئی ایف جے کی جانب سے بھیجا گیا تعریفی خط پیش کیاگیا…. اجلاس میں پیکا ایکٹ میں ترامیم، صحافیوں کی جبری برطرفیوں کا خاتمہ، کم از کم اجرت پر عملدرآمد، سیلاب سے متاثرہ صحافیوں کی فوری امداد اور ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔ صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد کی قیادت میں واک نکالی گئی جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اجلاس کے آخر میں حکومت پر زور دیا گیا کہ صحافیوں کے خلاف فیک مقدمات ختم کئے جائیں، تنخواہوں کی باقاعدہ ادائیگی اور غیر قانونی چھانٹیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں