پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز ملنے پر لاہور جمخانہ کلب میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے میزبان سینئر صحافی سید شاکر علی شاہ تھے جبکہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، جوائنٹ سیکرٹری مدثرحسین تتلہ ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر ۔ لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد فراز ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب رانا شہزاد ، نائلہ ندیم،ظہیر شہزاد ، چودری شہباز احمد آرائیں ، ساجد خان ،سیداحسن رضا ، قیصر عباس ، ڈاکٹر بشارت اسلم ،صلاح الدین بٹ، افضل ایوبی ، جمال احمد ،ریاض بھٹی ، شہزاد ملک ، محمد قیصر اور دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ارشد انصاری کا نام تمغہ امتیاز کے لئے نامزد ہونے پر انہیں مبارک باد دی گئی ۔ صدر پی یوجے نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ ارشد انصاری صحافی برادری کا فخر اور مان ہیں اور ان کا ایوارڈ کےلئے نامزد ہونا درحقیقت صحافی کیمونٹی کا اعزاز ہے ۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان سینئر صحافی سید شاکر علی شاہ نے ارشد انصاری کو مبارک باد دی اور کہا کہ ارشد انصاری نے جس طرح پی ایف یوجے اور لاہور پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کےلئے خدمات انجام دی ہیں ،انصاری صاحب اور ان کی ٹیم کا صحافیوں کی خدمات کا جذبہ دیکھ کر وہ بھی اس ٹیم کا حصہ بننے اور پی یوجے میں ان کے ساتھ شریک سفر ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمغہ امتیاز پوری صحافی برادری کا ایوارڈ ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف پریس کلب فیز ٹو کا افتتاح ستمبر میں کریں گی ۔ ہمیں یہ فخر ہے کہ نہ صرف صحافی کالونی فیز ون اور ایف بلاک اپنے ممبران کو الاٹ کیے بلکہ ایف بلاک کے ترقیاتی کام بھی مکمل کروائے اور یہاں بجلی کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا ۔ اسی طرح صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک ارب کا اینڈونمینٹ فنڈ بھی قائم کروایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کا جاری رکھیں گے اور پی ایف یوجے صحافیوں کے لئے ہر سال ایوارڈ کا اجرا کرئے گی ۔
پی ایف یوجے کا صحافیوں کیلئے ہر سال ایوارڈ کا اعلان۔۔
Facebook Comments
