پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( ورکرز ) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعد یہ کمال نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ( ورکرز ) کے جنرل سیکریٹری حمید اللہ عابد اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پنجاب کے متاثرہ علاقوں علی پور، پنجند سمیت دیگر میں مقامی یوجیز کے عہدیداران وممبران ، صحافیوں اور سماجی ورکرز سے اظہار یکجہتی کیلئے ملاقاتیں کیں اور محدود وسائل کے باوجود سیلابی صورتحال سے ہونے والی تباہی کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں کوریج کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے علی پور جو کہ 90 فیصد سیلابی پانی کی نذر ہو گیا ہے، ڈاکٹر سعد یہ کمال نے سماجی ورکرز اسامہ نذر سے ملاقات کی ، رانا منیر سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈیرہ غازی خان یونین آف جرنلسٹس ( ورکرز ) کے صدر فیصل شہزادہ مچھ اور جنرل سیکریٹری امین کھلول بھی متاثرہ صحافیوں اور سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاں پہنچے اور صحافیوں کو در پیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ علی پور جو کہ پورا کا پورا آفت زدہ ہو چکا ہے اور وہاں متاثرین کی بحالی کا کام تا حال جاری ہے اس موقع پر آر آئی یوجے کے جنرل سیکریٹری اور بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ حمید اللہ عابد نے بھی متاثرہ علاقے کی کوریج کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں جنوبی پنجاب کو ان علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور بیشتر کے رہائشی افراد اپنے مال و متاع سے محروم ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی پی ایف یو جے ( ورکرز ) کی صدر و دیگر عہدیداران ہیڈ پنجند بھی پہنچے جہاں مستلج اور چناب بھی آ کر ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی پانچوں دریا میں پانی اپنی مقررہ مقدار سے بہت زیادہ ہے جس سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ایسے میں جہاں عام افراد اس سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں وہاں خود صحافی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ لہذا وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثر ہونیوالے صحافیوں کے نقصان کا ازالہ کریں اور انہیں قدرتی آفات کی رپورٹنگ کے حوالے سے ملکی و بین الاقوامی سطح پرتربیتی ورکشاپ کرائے جائیں۔
