پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 اور پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی 20 کرکٹ سیریز کی براڈ کاسٹنگ کمپنی کے وفد نے کمپنی کے سینئر کیمرہ مین برائے پاکستان محمد شرجیل کی قیادت میں لاہور پریس کا دورہ کیا۔لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری پی یو جے قمرالزمان بھٹی،سینئر سپورٹس جرنلسٹ محمد اقبال ہارپر،ممبر ہاسپیلٹی کمیٹی محمد بابر،اعجاز مرزا،سینئر فوٹو گرافر عمر فاروق بھی موجود تھے۔ وفد میں پروڈکشن ڈائریکٹر ایڈی سین،سلومو ڈائریکٹر برینڈن ٹریلم ،سلومو آپریٹرز الگیرو مرابا،خوٹسو ٹولی اور سینئرکیمرہ مین محمد شرجیل شامل تھے۔مسٹر ایڈی سین نے اس موقع پر کہا کہ انھیں لاہورپریس کلب آ کر بہت خوشی ہوئی اور کلب ممبران کومیسر سہولتوں کو سراہا۔وفد کے ارکان نے براڈ کاسٹنگ کی ٹریننگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اس کی اشد ضروت ہے ہماری ٹیم تربیت یافتہ ہے اورپریس کلب ہماری ٹیم کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جب بھی ہماری ضرورت پڑے ہم حاضر ہیں۔
