psl media rights ka maamla phir adalat pohonch gya

پی ایس ایل، 23 بھارتی براڈکاسٹرز کوپاکستان سے نکال دیا۔۔

پہلگام واقعے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پاکستان کے حکم پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23 بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس بھارت بھیج دیا۔پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا۔بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی براڈ کاسٹرز کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا گیا جب کہ پی سی بی نے متبادل براڈ کاسٹرز کے انتظام کرلیا ہے۔یاد رہے کہ 23 رکنی بھارتی عملہ ایک تکنیکی ٹیم کا حصہ تھا جسے ایک براڈکاسٹ کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی کوریج کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا تھا۔ترجمان پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے تمام میچز شیڈول کے تحت براڈ کاسٹ ہوں گے جب کہ بھارتی عملے کے جانے سے میچز کے انعقاد اور براڈ کاسٹنگ میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔دوسری جانب، پنجاب پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات کے بعد بھارت کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’فین کوڈ‘ نے بھارت میں پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی تھیں۔علاوہ ازیں، فین کوڈ کی جانب سے اپنی ویب سائٹ سے تمام متعلقہ ویڈیوز، بشمول گزشتہ 13 میچوں کی جھلکیاں بھی ہٹادی گئی تھیں۔یاد رہے کہ فینکوڈ نامی اسپورٹس چینل بھارت میں پاکستان سپر لیگ کا واحد ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا جس نے پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے 13 میچز بھارت میں براہ راست اپنے پلیٹ فارم پر دکھائے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں