وفاقی کابینہ نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلے کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تشکیل دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف دی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کی دفعہ 29 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو قائم کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 4 اپریل 2025 سے ہوگا۔واضح رہے کہ 4 اپریل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر وقارالدین سید کو تعینات کیا گیا ہے، جو اس سے قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے ڈائریکٹر رہ چکے تھے۔اسی طرح وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کر دی، اسی طرح سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سےسوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل بھی تشکیل دے دیا گیا، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمریوں پر منظوری لی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعدنیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پیکا ایکٹ کے تحت جرائم کی تحقیقات کرے گی۔