کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پیکا ایکٹ میں گرفتار صحافی اسلم شاہ کی ضمانت منظور کر لی دوران سماعت صحافیوں اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی عدالت نے صحافی اسلم شاہ کے ضمانت کے30 ہزار روپے کے مچلکوں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اظہار تشکر اور اسے آزادی صحافت اور اظہار رائے کی فتح قرار دیا کراچی بار کے سابق صدر اور ممبر سندھ بار کونسل نعیم قریشی نے کہا کہ کس کو نہیں معلوم کے واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی فروخت کیا جارہا ہے اس جرم کو رپورٹ کرنے پر صحافی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے اسلم شاہ کا 32 سالہ صحافتی کیرئیر ہے ملک بھر کی صحافی برادری اس کے پیچھے کھڑی ہے ایسی قانون سازی کی گئی ہے صحافیوں کو سچ لکھنے پر جیل میں ڈالا دیا گیا ہے اسلم شاہ کے وکیل ناصر احمد نے کہا کہ بددیانتی کے تحت اسلم شاہ کے خلاف این سی سی اے نے من گھڑت ایف آئی آر درج کی جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ این سی سی اے کے وکیل شیراز راجپر کا کہنا تھا کہ کسی بھی اسکینڈل کے خلاف ٹی وی اور اخبارات میں لکھنا جرم نہیں ہے سوشل میڈیا پر الزامات رپورٹ کرنے پر اعتراض ہے جس سے عدالت نے ان سے اتفاق نہیں کیا اور ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر رپورٹ کرنے سے کیا کسی کی ڈیفیمیشن ہوجاتی ہے ؟ اسلم شاہ کے خلاف واٹر بورڈ کے افسر کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن نے کہا کہ پیکا کالے قانون کے تحت اسلم شاہ کی گرفتاری ملک بھر کے صحافیوں کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے اسلم شاہ نے سچائی سامنے لائی جن گراؤنڈ پر ایف آئی آر درج کی گئی عدالت نے اسے مسترد کیا ممبر ایف ای سی اور سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران نے کہا کہ اسلم شاہ کا قصور یہ ہے کہ اس نے واٹر بورڈ مافیا کو چیلنج کیا پی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ چوروں کو تحفظ اور نشاندہی کرنے والے صحافی کو پابند سلاسل کر دیا گیا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا ہے کہ آج حق کی فتح ہے پیکا کالا قانون ہے جس کے خلاف ملک گیر احتجاج وقت کی ضرورت ہے ایپنک کے چئرمین شکیل کانگا وائس چیئرمین دارا ظفر نے اسلم شاہ کے پیکا کے تحت مقدمہ زیادتی ہے پیکا کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے دوران سماعت صحافیوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی اور اسلم شاہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ، کے یو جے دستور کراچی پریس کلب اور ایپنک کی جانب سے اسلم شاہ کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ پیکا جیسے قانون کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔
پیکا ایکٹ میں گرفتار اسلم شاہ ایک ہفتے بعد ضمانت پر رہا۔۔
Facebook Comments
