پہلے شوہر سے محبت نہیں تھی، مارننگ شو اینکر۔۔

ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان فرح سعدیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ ان کی شادی محبت کی تھی لیکن انہیں محبت نہیں تھی، انہوں نے شوہر کی محبت ہونے کی وجہ سے ان سے شادی کی تھی۔فرح سعدیہ کی پہلی شادی ہدایت کار و اداکار اقبال حسین سے ہوئی تھی، جن کی ان سے 2013 میں طلاق ہوگئی تھی۔فرح سعدیہ کے پہلی شادی سے دو بچے بھی ہیں۔فرح سعدیہ نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان جتنی بھی کوشش کرے کہ اسے شادی کےلیے اچھا شخص مل جائے لیکن جو نصیب میں ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی طرف سے ہر انسان اچھے بننے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے غلطیاں اور مسائل ہو ہی جاتے ہیں، اس میں انسان کا کوئی قصور نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر خواتین کو شادی سے قبل درست انداز میں مرد کو پرکھنا چاہیے، وہ دیکھیں کہ مرد ان کی کتنی عزت کرتا ہے اور ان پر کتنا خرچ کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذہب اسلام میں بھی ہے کہ عورت پر خرچ کرنا مرد کی ذمہ داری ہے، اس لیے اگر کوئی شخص کسی عورت پر خرچ نہیں کرتا، اس کا مطلب ہے وہ مرد نہیں، وہ عورتوں والے کام کر رہا ہے۔فرح سعدیہ نے محبت سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے محبت کی شادی کی لیکن انہیں محبت نہیں تھی، انہوں نے شوہر کی محبت کی وجہ سے شادی کی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں شادی کے بعد محبت ہوئی، انہیں یہ بڑی بات لگتی تھی کہ کوئی شخص انہیں چاہتا ہے۔ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے لوگوں سے زیادہ توقعات ہوتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں، اب وہ سمجھ چکی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں