سانگھڑ میں خودکشی کرنے والے کراچی کے صحافی خاور حسین کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے کچھ سال قبل اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دی تھی۔ خاور کی پہلی اہلیہ گلستان جوہر سے تعلق رکھتی ہیں ذرائع کے مطابق جس کے بعد ان کے دوستوں نے ایک ڈاکٹر سے خاور کی دوسری شادی کرائی۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض دوستیوں پر دوسری اہلیہ سے بھی اکثر تنازعہ رہتا تھا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق اس پہلو پر کافی چیزیں تو سامنے آئی ہیں مگر یہ حالیہ تحقیقات کا حصہ نہیں تھیں۔سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگر کے مطابق کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے خودکشی کی حتمی رپورٹ تو آئی جی سندھ کو جمع کرا دی ہے لیکن یہ پہلو تفتیش طلب چھوڑا ہے کہ خاور حسین نے خودکشی کیوں کی؟ ذرائع کے مطابق متوفی کی جانب سے آئی فون فیکٹری ری سیٹ کیے جانے کی وجہ سے ادارے کو واٹس ایپ پر کی گئی کال کا ڈیٹا تو موصول نہیں ہوا لیکن متوفی کے دونوں موبائل فون نمبرز کے کال ڈیٹا ریکارڈ کی تفصیلات پر خاص طور پر تحقیقات کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متوفی نے موت سے قبل چند سیکنڈ کی اخری فون کال اپنی اہلیہ کو کی جس کے بعد متوفی نے اپنا فون ری سیٹ کیا تو ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کے لیے سم پر کوڈ کا ایس ایم ایس آیا۔ تصدیقی کوڈ ڈالنے پر ہی فون ری سیٹ ہوا۔ جس کے بعد ممکنہ طور پر خاور حسین نے خودکشی کی۔ ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں متوفی کے قریبی دوستوں کے بیانات بھی لیے گئے جن کی اہم تفصیلات ممکنہ طور پر اگلی تحقیقات کیلئے صیغہ راز میں رکھی گئی جا رہی ہیں تاہم ان میں سے ایک بیان سے خاور حسین کی خودکشی کی وجوہات کا ممکنہ انکشاف سامنے آیا ہے۔
