پنجاب یونین آف جرنلٹس کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کا اعلان ہوگیا۔۔ نعیم حنیف بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔۔ نائب صدور کیلئے خرم پاشا، شیر علی خالطی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔۔ جنرل سیکرٹری پر قمرالزمان بھٹی ایک بار پھر بلامقابلہ آگئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر خالد رشید، طلال اشتیاق بلامقابلہ کامیاب رہے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر جوادحسن گل دوسوچوہتر ووٹ لے کر کامیاب رہے، ان کے حریف ندیم شیخ دوسوبہتر ووٹ لے سکے۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر نائلہ ندیم، یاسین مغل،ظہرشہزاد،ڈاکٹر عمرحفیظ، محمد طارق شفیع، فاروق شہزاد، رانا نایاب زاہد، صلاح الدین بٹ، محمد شرافت علی عامر اور اللہ رکھا بٹ کامیاب رہے۔۔
Facebook Comments
