پریس کلب کے وفد کا فیزٹو سائٹ کادورہ۔۔

لاہور پریس کلب گورننگ باڈی نے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں فیز ٹو سائٹ کا دورہ کیا اس موقع پر سائٹ پر سینٹر نائب صدر پریس کلب افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز ، جنرل سیکرٹری زاہد عابد ممبران گورننگ باڈی مدثر حسین ، سید بدرسعید ، رانا شہر اداحمد ، شاہدہ بٹ ، اسد محمود، الفت حسین مغل سمیت سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی ، ڈپٹی نیجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن عدنان رشید ، اسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اسد حسین ، ڈائریکٹر روڈا کرنل (ر) عابد لطیف، ڈائریکٹر روڈا کرنل (ر) جاوید بھی موجود تھے۔ روڈا کے ڈائریکٹر کرنل (ر) عابد لطیف اور کرنل (ر) جاوید کی جانب سے فیز ٹو کی سائٹ بارے گورننگ باڈی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ دوسو ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے جس کی اپروچ ٹھوکر نیاز بیگ سے صرف چند منٹ پر ہے اور کٹار بند روڈ کو بھی از سر نو بنایا جارہا جس سے سارے علاقے میں ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا اور فیز ٹو کے اطراف بھی نئی ہاوسنگ سوسائٹیز بنیں گی۔ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پر کام کر رہے ہیں اور صحافی کالونی فیز ٹو کو جلد از جلد مکمل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ فیز ٹو کا ماسٹر پلان تیار ہے اور کوشش ہے کہ جلد از جلد وزیر اعلی مریم نواز شریف اپنے ہاتھوں قرعہ اندازی کریں۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری کے شکر گزار ہیں کہ صحافی برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جبکہ سیکرٹری اطلاعات اور روڈا حکام کی دلچسپی سے کام تیز ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیز ٹو کے بارے تمام پروپیگینڈے بالاخر ختم ہوں گے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور سائٹ وزٹ سے یہ اندازہ ہورہا ہے کہ ترقیاتی کام مکمل ہونے پر یہ بہترین ہاوسنگ کالونی ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں