کراچی پریس کلب کے دو اراکین کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔۔ تفصیلات کے مطاابق کراچی پریس کلب کے دو اراکین آصف جئے جا اور ایسوسی ایٹ ممبر فرقان بہلم ایم اے جناح روڈ ماماپارسی اسکول کے قریب سے گذررہے تھے۔۔انہیں موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش مسلح ملزمان نے موبائل فونز، نقدی، اہم کاغذات، پریس کارڈز چھین لیے۔ مصروف سڑک پر واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہو گئے۔ آصف جئے جا اور فرقان بہلم رپورٹ درج کرانے پریڈی تھانے پہنچ گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی صحافی پریڈی تھانے پہنچے۔۔ صحافیوں کی جانب سے واردات کی مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری اور ریکوری کرانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔۔
Facebook Comments