نیشنل پریس کلب کا اپنے ممبران کی سہولت کیلئے احسن اقدام، ممبران کیلئے این پی سی میں ایم ٹیگ لگوانے کیلئے خصوصی انتظامات، جڑواں شہروں کے صحافی تین روز تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پہلے دن سینکڑوں صحافی مستفید ہوئے،تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایف ڈبلیو اوکے خصوصی تعاون سے ممبران کی سہولت کیلئے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کیلئےتین روز کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جہاں پرپہلے دن سینکڑوں صحافیوں اس سہولت سے مستفید ہوئے، ممبران نےایم ٹیگ کی سہولت کی فراہمی پر این پی سی کی منتخب قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے احسن قدم قرار دیا ہے اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا کہا ہے، اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ این پی سی کی قیادت نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف صحافیوں کو رش اوروقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے یہ ڈیسک قائم کیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں ،صدر این پی سی اظہر جتوئی کا کہنا تھا کہ پریس کلب اپنے ممبران کی سہولت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ،ایم ٹیگ کی سہولت کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ اس ڈیسک کے قیام پر چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایف ڈبلیو اوکے خصوصی تعاون پر انکے مشکور ہیں،یہ سلسلہ دو دن تک مزید جاری رہے گا، اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے سینئر ممبر این پی سی نعیم محبوب سے انکے موبائل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
