کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین طفیل احمد، حامد الرحمٰن ، شفقت عزیز بھٹی اور جہانگیر سید شریک ہوئے، سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل، خزانچی عمران ایوب اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ محمد منصف نے خصوصی شرکت کی۔ اراکین ہیلتھ کمیٹی نے کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لیے صحت کی سہولتوں کا دائرہ کار بڑھانے کےلئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں طبی و تشخیصی سہولیات کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ نجی اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مذکورہ اسپتالوں کے انتظامی افسران کو کلب میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں پہلے مرحلے پر سرکاری اسپتالوں کے سربراہوں اور شعبہ صحت کے نمایاں افراد کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں کمیٹی کی جانب سے شیلڈز دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔