karachi press club election democration panel ka aelan

پریس کلب کا شرجیل میمن سے اظہار تشکر۔۔

 کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے سندھ کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کراچی پریس کلب کی گرانٹ گذشتہ سال سے بڑھا کر 7 کروڑ روپے کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا ہے، صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ بالخصوص پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ سے ہی کراچی پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ذاتی کوششوں سے گرانٹس میں اضافہ ممکن ہوا ہے ، ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے پلاٹس کی الاٹمنٹ اور صحافی کالونیوں کی کاری جلد از جلد ممکن بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں