peca ke khilaaf lahore press club ke bahar ahtejaaji camp kaa aelan

پریس کلب میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام۔۔

لاہورپریس کلب میں دل سے متعلقہ بیماریوں کے حوالے سے سرورشاہدہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر سائنس ٹرسٹ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں سرورشاہدہ ٹرسٹ کے سینئر نائب صدر جسٹس ( ر ) محمد فرخ عرفان خان، اسسٹنٹ پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب سرورہاشمی اورسینئرصحافی و پیٹرن سرورشاہدہ ٹرسٹ مجیب الرحمن شامی نے خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر شعیب سرورہاشمی نے عارضہ قلب کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے لئے خصوصی لیکچر دیا۔ عارضہ قلب میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں