لاہور پریس کلب کی آرٹ کلچر اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر ترین صحافی عظیم قریشی کی 90ویں سالگرہ تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی۔تقریب کی صدارت پریس کلب کے قائم مقام صدر افضال طالب نے کی جبکہ سٹیج پرچودھری خادم حسین‘ علامہ صدیق اظہر اورایکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی نے عظیم قریشی کو اپنی گفتگو میں خراج تحسین پیش کیاجبکہ سٹیج پر بخت گیر چودھری اور شجاع الدین بھی موجود تھے۔ تقریب میں عظیم قریشی کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا اور انہیں پریس کلب کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔تقریب کا آغاز عمران علی نومی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی سعید اختر نے سر انجام دئیے ۔قائم مقام صدرافضال طالب نے کہا کے عظیم قریشی صاحب کو سالگرہ مبارک ہو‘ان جیسے سنئیرز ہمارا اثاثہ ہیں۔عظیم قریشی نے بتایا کہ ان کی سالگرہ کے دن ہی ان کی شادی آج سے 62 برس قبل ہوئی تھی۔انہوں نے پریس کلب کی باڈی اور ایکٹ کمیٹی ارکان کا تقریب رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ صحافت کے فیلڈ میں آئے تو نوائے وقت اس وقت ماہانہ 220روپے سب ایڈیٹر کو تنخواہ دیتا تھا البتہ امروز کے سب ایڈیٹر کو 250روپے ماہانہ ملتے تھے۔اس وقت لتھوپرنٹنگ کے سست طریقہ سے اخبارات پرنٹ کئے جاتے تھے۔ نیوز روم میں جونہی آفس بوائے آکر بتاتا کہ بوس آ رہے ہیں توسب ساکت ہو جاتے۔کرائم کی خبریں خاص کر لڑکی سے زیادتی کی خبرمیں اس کا نام اور رشتہ داروں کے نام بھی نہیں دیئے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے اخبارات کی چھپائی اور دوسرے کاموں کو آسان بنا دیا ہے لیکن اخبارات کا معیار گر گیا ہے۔ زبان وبیان کی غلطیاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے نوجوان صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مطالعہ کی عادت اپنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت خبر کی صحت کا خیال نہ رکھنے والے کو مجرم خیال کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات بن رہے ہیں۔ انگریز کے دور میں پابندی تھی مگر ایسا نہیں تھا جو غلطی کرتا اسے جرمانہ کیا جاتا تھا۔انہوں نے پریس کلب میں راجہ اورنگزیب اور تنویر زیدی کے ساتھ نشستوں کا تذکرہ کیا جبکہ ظہیر کاشمیری کو بولڈ آدمی قرار دیا۔آخر میں صحافیوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔تقریب میں پریس کلب ک فنانس سیکرٹری سالک نواز،سابق سیکرٹری شفیق اعوان،ایکٹ کمیٹی کے ممبر اظہر غوری،شہزاد فراموش، طارق کامران سمیت معزز ممبران میم سین بٹ، حامد نواز، شاہد صلاح الدین،قمرالزمان بھٹی،رانا خالد قمر،سجاد احمد اعوان ،جی ایم قادری،پرویز الطاف ،محبوب عالم، محمد عارف،ناصر غنی،فیصل سلہریا،سید عاشق،خاور بیگ، محمد علی،نعیم احمد،وسیم فاروق،فرزانہ چودھری، غلام زہرہ،عندلیب بھٹی،محمد ناصر،غضنفر اعوان،نواز طاہر،نادر رانا،رفیق خان،جاوید ہاشمی،حافظ نعیم،اے آر گل،حارث مرغوب،شجاعت حامد اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
پریس کلب میں سینئرصحافی عظیم قریشی کی سالگرہ کا اہتمام۔۔
Facebook Comments
