کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اپنے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے سالانہ فیملی گالا کا انعقاد ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان کے مطابق فیملی گالا میں رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں بچوں کے لیے خصوصی تفریحی پروگرامز شامل ہیں۔ اس موقع پر جھولے، جمپنگ کیسل، اسپورٹس سرگرمیاں، تقریری مقابلے، کوئز پروگرام اور انواع و اقسام کے کھانے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے دستیاب ہوں گے۔پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ اس فیملی گالا کا مقصد صحافی برادری اور ان کے اہل خانہ کو تفریح اور باہمی میل جول کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مصروف پیشہ ورانہ زندگی سے کچھ وقت فراغت اور خوشگوار ماحول میں گزار سکیں۔پریس کلب نے اپنے تمام اراکین سے شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ یہ رنگا رنگ تقریب یادگار بن سکے۔
