لاہور پریس کلب کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ متنازع رخ اختیار کرگیا۔ الیکشن کمیشن لاہور پریس کلب نے کاغذات نامزدگی فیس ایگزیکٹیو پوسٹوں کے لئے پانچ ہزار سے بڑھا دس ہزار روپے کردی جب کہ گورننگ باڈی کی نشست کے امیدوار کو دو ہزار کے بجائے پانچ ہزار فیس ادا کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ پریس کلب کے اراکین کی اکثریت نے فیسوں کے اس اضافے کو مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک تو میڈیا انڈسٹری میں انتہا کی بیروزگاری ہے، دوسری جانب جو کام کررہے ہیں ان کی تنخواہیں اتنی نہیں کہ وہ اتنی فیسیں افورڈ کرسکیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیسوں میں اضافہ کرکے صحافیوں کی غربت کا مذاق اڑایا گیا ہے، اب کیا پریس کلب کا الیکشن بھی صرف پیسے والوں کے لڑنے کے لئے ہوگا،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں کے اضافے کو فوری واپس لیا جائے تاکہ بیروزگار صحافی بھی اس الیکشن میں حصہ لے سکے۔۔واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے الیکشن پچیس جنوری کو ہوں گے۔۔
