پریس کلب الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن حاصل پورکےصدرچوہدری نعیم انور جنرل سیکرٹری چوہدری مدثرحسین اورممبران کی جانب سےپریس کلب حاصل پورمیں محفل میلاد مصطفیٰﷺکاانعقادکیاگیامحفل میلادمیں سابق ایم پی اےمحمدصفدر گل. چوہدری محمدندیم چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی حاصل پور.محمدبخت نصرخاں ایس ڈی پی اور سرکل حاصل پور. میاں محمدعمرسلیم انسپکٹرایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور. مبشرحسین جعفری اسسٹنٹ ڈائرکٹرنادراباباحاجی عبدالغفارمغل نےخصوصی شرکت کی۔ محفل میلاد میں چشتیاں کےمعروف ہردلعزیزنعت خواں ڈاکٹرمحمدجمیل آفریدی نےاپنےروایتی اندازمیں آقاکی بارگاہ میں گلہائےعقیدت پیش کیاجبکہ نقابت کےفرائض لڈن کےمعروف نقیب محدحسنین نےانجام دیے۔محفل میلادسے حضرت علامہ مولانامنیراحمدسعیدی نےخطابکرتےہوئےسیرت النبیﷺپرروشنی ڈالی۔ محفل کےاختتام پردرودسلام کےبعدحضرت علامہ منیراحمدسعیدی نےسرپرست اعلی الیکٹرانک میڈیاایوسی ایشن سینرصحافی راشدچوہدری کی صحت یابی کےلئے خصوصی دعابھی کرائی۔ محفل میلاد میں صحافیوں کی کثیرتعدادنےشرکت کی لنگرکابھی وسیع انتظام کیاگیاتھا۔
