لاہور پریس کلب ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام معروف مصور ، ادیب اور این سی اے کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز انور کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کی نقابت کے فرائض سینئرصحافی طارق کامران نے سرانجام دئیے۔ تقریب میںممبر گورننگ باڈی نفیس احمد قادری ، لائف ممبر علامہ صدیق اظہر، سعید اختر ، ساجد ضیاء، میم سین بٹ، حامد نواز ، سابق ممبر گورننگ باڈی قمرزمان بھٹی، سلمان رسول،شبیر صادق ، عابدنواز، فواد بشارت ، غلام مرتضی باجوہ،سکندر حیات بھٹی ، شہزاد فراموش، غلام زہرا، فیصل سلہری، اقبال چوہدری، طارق ستی، سیف اعوان ، سجاد اعوان ،نوید نواز ، ذیشان ہاشمی ، رضوان نصیر ، سلمان ملک ، مرزا عمر سعید ، عبدالرزاق باجوہ ، ایم اے ظہیر، حلقہ ارباب ذوق سابق سیکرٹری ڈاکٹر امجد طفیل ، گورنمنٹ شالیمار کالج کے استاد پروفیسر ڈاکٹر نعیم گھمن ، معروف شاعر و ادیب ممتاز راشد لاہوری ، معروف محقق اور ادیب و شاعر ایم آر شاہد ، پنجابی ادبی سنگت کے سیکرٹری اور کہانی کار علی عثمان باجوہ ، شاعر فراست بخاری نے شرکت کی ۔ شرکاءمحفل نے ڈاکٹر اعجاز انور کی شخصیت اور فن پر اظہار خیال کرتے ہوئے لاہور شہر کے حوالے سے ان کی قلمی خدمات پرانھیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر اعجاز انور نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے حاضرین کی معلومات میں بیحد اضافہ کیا۔انھوں نے اپنی کتابیں مظلوم فلسطینی عوام کے نام کرتے ہوئے فلسطینی شہداء کے لیے دعا کرائی ۔ لاہورپریس کلب کی جانب سے معزز مہمان کو پھول پیش کئے گئے۔