پرائیویٹ میٹرک کررہی ہوں، نورے ذیشان۔۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ پرائیویٹ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔نورے، جو اس وقت ڈرامہ سیریل ”پرورش“ میں ”آنیا“ کے کردار سے شہرت حاصل کر رہی ہیں، نے اپنے اسکول کے دور کے تلخ تجربات کو شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اب اپنی تعلیم کے بجائے اپنے شوبز کیریئر پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ نورے ذیشان نے انکشاف کیا کہ وہ 15 سال کی ہیں اور 9ویں جماعت کی طالبہ ہیں، لیکن انہیں پڑھائی میں دلچسپی نہیں تھی، ان کی والدہ کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنی بنیادی تعلیم کم ازکم پوری کریں، اسی لیے وہ اب پرائیویٹ میٹرک کر رہی ہیں اور خود سے گھر پر پڑھائی کر رہی ہیں۔نورے نے اسکول میں ہونے والی ہراسانی اور منفی رویوں پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق، اسکول میں ان کی ٹیچرز کوان کے شوبز کیریئر پراعتراض تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکول کی شہرت کو متاثر کر رہا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں