بھارتی بزدلانہ کاروائی کی نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی جانب سے حیدرآبادپریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کی گئی اور شہداکیلئے خصوصی دعاکی گئی پریس کلب کے باہر منعقدہ تقریب میںسینئر صحافی پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ ،سینئر صحافی عرفان آرائیں، عمران پاٹولی جاوید نثار چنہ ، ایچ یو جے (ورکرز )کے صدرامجد اسلام ، ،نائب صدر ساجد آرائیں ، جنرل سیکریٹری عاشق ساند ، امتیاز کھاوڑ ، آصف شیخ، یامین قریشی سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں، فوٹو گرافر، کیمرہ مینوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6مئی کی درمیانی شب بھارتی بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت کیخلاف عوام شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے جس کے جواب میں پاک فوج اور ائیر فورس کی جانب سے جرات مندانہ کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5جدید جنگی جہاز گرائے گئے جس پر پوری قوم فخر محسوس کررہی ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈہ کے ذریعے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کررہی ہے حقیقت میں بھارتی فوج کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہواہے لیکن وہ اتنی جرات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے کہ اپنی عوام کو حقیقت دیکھا سکے ،انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے ایک بار پھر دنیا بھر میں ثابت کردیا ہے کہ وہ ہر محاذہر نمبر ون فوج ہے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر لمحہ دشمن کی جارحیت جواب دینے کے لئے شب و روز تیار رہتی ہے ۔